پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھیانک حادثہ،15افراد جاں بحق،45زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ایمرجنسی نافذ

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(آن لائن) بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور 45زخمی ہو گئے ،پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار مسافروں میں سے 15 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصے لیتے ہوئے بس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔امدادی کارروائیوں میں مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا ۔پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی جو سماری کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر نے 13افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 20افرادزخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ جسٹس (ر)دوست محمد خان نے حادثے میں جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور 45زخمی ہو گئے ،پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…