پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا وزیر اعظم ہاؤس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ،جس کی تزئین و زیبائش اور مہمانوں کے خیر مقدم اور تحائف پر کتنی بڑی رقم خرچ کی جاتی ہے؟عمران خان کے فیصلے کا کیا اثر پڑے گا؟عرب میڈیا کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)عرب میڈیا نے اپنے تفصیلی تجزیئے میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جس کے عملے کیلئے 700ملین روپے مختص ہوتے ہیں، 150ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم اور تحائف ،15ملین سالانہ تزئین و زیبائش پر صرف کئے جاتے ہیں،اطلاعات مل رہی ہیں کہ عمران خان بطور وزیر اعظم سپیکر ہاؤس کو اپنے استعمال میں لانا چاہیں گے،

وہ جہاں بھی رہیں تاہم وزیر اعظم ہاؤس منتقل نہ ہوکر وہ عوام کو واضح اور مثبت پیغام دیں گے،عوام پر عمران خان کے فیصلے کا نہایت مثبت اثر پڑے گا ۔ہفتہ کو عرب میڈیا نے تفصیلی تجزیہ چھاپ دیا ،جس میں یہ سوال کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے کے اعلان سے کیا فائدہ ہوگا جبکہ عالمی میڈیا نے بھی اس سوال بارے اندازے لگانا شروع کردیئے ہیں۔تجزیے کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے قوم کو پونے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، سادہ رہائش اختیار کرنے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ ان کا وزیر اعظم انکے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع نہیں کرتا، وزیر اعظم ہاؤس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جو شاہراہ دستور پر واقع ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2دہائیاں قبل اس عالیشان محل کا افتتاح کیا تھا، سرخ پتھروں اور اکھڑ مزاج محافظوں سے آراستہ اس عمارت کو مغل دور کے شاہی محلات کی طرز پر تعمیر کیا گیا،5وسیع وعریض باغیچے اور پھلوں کا ایک بڑا باغ وزیر اعظم ہاؤ س کا حصہ ہے، کئی ایک تالاب، تقریبات کیلئے ایک بڑا ہال اور کمیٹی رومز کی اچھی خاصی تعداد بھی اسی وزیر اعظم ہاؤس میں واقع ہیں، ملازمین، محافظین، پولیس اور وزیر اعظم کی خدمات پر مامور دیگر عملے کی رہائش گاہیں بھی وزیر اعظم ہاؤ س کے احاطے میں قائم ہیں،50 افسران پر مشتمل پروٹوکول دستہ ہمہ وقت آ بھگت کیلئے وزیر اعظم ہاؤس میں تیار رہتا ہے،

اس شاہی عمارت کی حفاظت پر سالانہ 980ملین روپے صرف کئے جاتے ہیں، وزیر اعظم ہاؤس کے عملے کیلئے 700ملین روپے مختص ہوتے ہیں، 150ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم اور تحائف جبکہ 15ملین سالانہ تزئین و زیبائش پر صرف کئے جاتے ہیں۔تجزیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سمجھتی ہے کہ اس عمارت میں قائد اعظم یونیورسٹی جیسے معیار کی چار جامعات قائم کی جاسکتی ہیں،

عمران خان بھی اس عمارت کو عوامی فلاح کیلئے استعمال میں لانے کا عندیہ دے چکے ہیں، عمران خان اپنے خطاب میں وزرا کالونی میں مقیم ہونے کا اشارہ دے چکے ہیں،اطلاعات مل رہی ہیں کہ شاید عمران خان بطور وزیر اعظم سپیکر ہاؤس کو اپنے استعمال میں لانا چاہیں گے، عمران خان جہاں بھی رہیں تاہم وزیر اعظم ہاؤس منتقل نہ ہوکر وہ عوام کو واضح اور مثبت پیغام دیں گے،عوام پر عمران خان کے فیصلے کا نہایت مثبت اثر پڑے گا اور انکا یقین بڑھے گا کہ عمران جو کہتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…