بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مریم نواز تھی ،نواز شریف کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں، عمران خان کے پاس اب صرف ایک ہی آپشن ہے، شیخ رشیدکے انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تباہی کی ذمہ داری مریم نواز ہیں،شہباز شریف کی انتخابی مہم کو نواز شریف کی مکمل حمایت حاصل تھی، مریم شہباز شریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں،عوام نے ووٹ کو عزت دو اور روٹی کپڑا مکان کے نعرے کو مسترد کردیاہے، تحریک انصاف چاہتی ہے عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں،

عمران خان کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔ہفتے کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں،اس حوالے سے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہت ہی سخت محنت کرنی ہوگی کیونکہ عمران خان کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل کھیل رہے تھے اور وزیر اعظم بننا چاہتے تھے مگر قوم نے ووٹ کو عزت دی اور نواز شریف کو ووٹ نہیں دیا لیکن یہ لوگ اب مان نہیں رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ جیلوں میں رنگ برنگے کھانے اور ٹویٹ چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف سے سخت مایوس ہو چکے ہیں اور وہ حوصلہ ہار چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں،انتخابات کے دنوں میں اکثر سیاسی لوگ جیل جانے کو ترجیح دیتے ہیں،نواز شریف سمجھتے تھے کہ جیل جا کر مظلومیت کا ووٹ لے لیں گے مگر ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں لوگوں نے ووٹ کو عزت دو اور روٹی کپڑا مکان کے نعرے کو مسترد کردیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تباہی کی ذمہ داری مریم نواز ہیں،شہباز شریف کی انتخابی مہم کو نواز شریف کی مکمل حمایت حاصل تھی، مریم شہباز شریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں،عوام نے ووٹ کو عزت دو اور روٹی کپڑا مکان کے نعرے کو مسترد کردیاہے، تحریک انصاف چاہتی ہے عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…