اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا،معیشت کے بنیادی مسائل 10 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر آئیگی،اسحاق ڈار کو معیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی، قرضے لیکر زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان صنعتوں کیلئے سہولیات پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیصلے مہینوں میں نہیں دنوں میں کرنے ہوں گے،اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے بنیادی مسائل 10 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں، ہم نے اپنی صنعت اور تجارت کو یکساں مواقع نہیں دیئے،سابق حکومت نے صنعت اور تجارت کو مضبوط کرنے کی بجائے قرضے لیے، بیرونی قرضے بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت ایک بھی نجکاری نہیں کر سکی،نواز شریف اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرہ ہوگا‘ اسحاق ڈار کو معیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے قرضے لیکر زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے فیصلے سٹیٹ بنک کو کرنے چاہئیں، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک کے درمیان بہتر رابطے ہونے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کو سیاسی بنانے سے معیشت تباہ ہوجاتی ہے، ایکسچینج ریٹ کے فیصلے سٹیٹ بینک کو کرنے چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا،معیشت کے بنیادی مسائل 10 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ہماری کارکردگی نظر آئیگی،اسحاق ڈار کو معیشت کی سمجھ بوجھ نہیں تھی، قرضے لیکر زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان صنعتوں کیلئے سہولیات پیدا کرنا چاہتے ہیں