پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

قصور میں معصوم بچی زینب سے زیادتی اور قتل، تحریک انصاف حکومت سنبھالتے ہی کیا کرے گی؟ اسد عمر نے قابل تحسین اعلان کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد واحد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق ایسے قوانین وضع کریں گے جس سے کافی حد تک مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا۔ ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں آصف نذیر کی کتا ب’’زینب دیکھ رہی ہے‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ زینب کے والد محمد آمین انصاری کو داد دیتا ہوں۔ زینب کے والدنہ صر ف اپنی بیٹی کے لئے انصاف بلکہ قوم کی لاکھوں زینب کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔بچوں سے جنسی زیادتی کے کیسسز دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن بیرونی ممالک میں بہترین قوانین بنانے کی وجہ سے مسائل پرکافی حد تک قابو پایاگیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ملک میں ایسے قوانین وضع کریں گے جن سے معاشرے میں جرائم کا خاتمہ یقینی ہو۔کتاب کے مصنف آصف نذیر نے کہاکہ 4جنوری 2018کو دل سوز زینب بچی کی ساتھ جو واقع پیش آیا۔ ان کے والد سے ملا۔ چند سوالات کئے۔ بطور ایک معاشرے کا فرد ایسا محسوس ہواکہ میں مجرم ہوں۔دل میں تمنا تھا کہ زینب بچی سمیت ملک میں جتنے بھی بچوں کے ساتھ ایسا ظلم ہوتا ہے اس ظلم کے خلاف آواز بنوں۔ مجموعی طورہمیں اس ظلم کے خلاف بولنااور لکھنا ہوگا۔آنے والی حکومت سے امید یں وابستہ ہیں کہ مسائل پر قابو پانے کے لئے عملی اقدمات اٹھائیں گے۔ زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ آنے والی حکومت کے لئے دعاگوہ ہوں۔ پی ٹی آئی حکومت میں آکر بچوں کے تحفظ سے متعلق پالیسیاں بنائیں گے۔نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری شکیل انجم نے کہا کہ

اسد عمر کو کامیا ب ہونے پر مبارک باد دیتاہوں ’’زینب دیکھ رہی ہے‘‘ کتا ب بہت خوبصورت انداز میں لکھی گئی ہے۔ اس کتاب کے زریعے معاشرے کے بنیادی مسئلے کو اجاگر کیا گیاہے۔آنے والی حکومت پولیس ریفارمز(تھانہ کلچر)میں تبدیلی لائے۔ بہت سے کرپٹ لوگ تھانوں میں بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگ تھانے میں جانے سے ڈرتے ہیں۔اپنی ترجیحات میں عدلیہ ریفارمز کو بھی یقینی بنائے۔سماجی کارکن افشاں تحسین نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی زیادتی سے متعلق بہترین پالیساں بنانی ہونگی۔ آرٹیکل 25اے کی رو سے ریاست بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…