اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمران خان کا بطور چیف ایگزیکٹو سپیکر ہاؤس کو اپنا مسکن بنانے کے حوالے سے کہا کہ سپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کا حصہ ہے، اسمبلی روایات کے مطابق یہاں صرف سپیکر قومی اسمبلی ہی رہ سکتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جہاں تک نئی حکومت کے بعد سپیکر ہاؤس کے کردار کا تعلق
ہے تو نیا سپیکر آنے کے باوجود پرانا سپیکر 30 روز تک ہاؤس میں رہ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ سپیکر ایاز صادق کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اراکین اسمبلی کے حلف کے فوری بعد سپیکر ہاؤس خالی کر دیں گے۔ عمران خان کے سپیکر ہاؤس کو مسکن بنانے کے فیصلے پر ایاز صادق نے کہا کہ نہ جانے کیوں انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔