پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت کی قومی اسمبلی میں واپسی، اہم سیاسی شخصیت نے اپنی جگہ ضمنی الیکشن لڑنے پر مجبور کر دیا ،اب معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیاجائیگا ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) این اے 65 تلہ گنگ کا ضمنی الیکشن پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو سابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن نے ا پنی جگہ لڑنے پر مجبور کر دیا، اس نشست پر جنرل الیکشن میں چودھری پرویزالٰہی منتخب ہوئے تھے اور ان کی خالی کردہ نشست پر معاہدہ کے مطابق سردار ممتاز ٹمن نے الیکشن لڑنا تھا لیکن انہوں نے ملکی مفاد میں چودھری شجاعت حسین کو نامزد کر دیا۔

اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران انہوں نے زور دیا کہ موجودہ ملکی حالات میں چودھری شجاعت حسین کا قومی اسمبلی میں جانا ضروری ہے کیونکہ وہ اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم سے ملکی و حکومتی مشکلات کم کرنے میں نہایت معاون ہوں گے۔ اس موقع پر نومنتخب ایم پی اے حافظ عمار یاسر، سالک حسین، راسخ الٰہی، ملک محمد امیر خان ٹمن، حاجی ریاض اعوان، حاجی ملک قطب خان، شیخ سعید بھی موجود تھے۔ سردار ممتاز ٹمن نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے الیکشن سے قبل میرے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے اور انہوں نے مجھے ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے کہا لیکن میں وسیع تر ملکی و قومی مفاد میں چاہتا ہوں کہ چودھری شجاعت حسین یہاں سے کامیاب ہوں، ان کے پایہ کا لیڈر قومی اسمبلی میں ہونا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سردار ممتاز ٹمن نے جنرل الیکشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور چودھری پرویزالٰہی کا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑا، ہم الیکشن میں بھرپور تعاون اور آج اپنی نشست میرے حق میں چھوڑنے پر ہم سب سردار صاحب، ان کی فیملی، ساتھیوں، کارکنوں اور حامیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور میں انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد ان کی اور اہل علاقہ کی توقعات پر پورا اتروں گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے سردار ممتاز ٹمن کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنے خاندان کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا، ہم آپ کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ میرے الیکشن کی طرح چودھری شجاعت حسین کے الیکشن کو بھی اپنا سمجھ کر لڑیں گے اور انشاء اللہ چودھری شجاعت حسین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…