کوئی کیس ہائی پروفائل نہیں ہوتا، یہاں کوئی مزدور کا بیٹا ہے تو کوئی کسان کا، ججز انصاف دیں ڈکٹیٹر نہ بنیں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا دبنگ خطاب

4  اگست‬‮  2018

کراچی(این این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے کہاہے کہ ججز انتہائی اہم منصب پر بیٹھے ہیں اس لئے انہیں ڈکٹیٹر نہیں بننا چاہیے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ آنیوالے مجسٹریٹس کا تعلق نچلے طبقے سے ہے، یہاں موجود مجسٹریٹس میں کوئی مزدور کا بیٹا ہے تو کوئی کسان کا، بچوں نے بہت محنت کی اور اس مقام تک پہنچے، جس کی مجھے بہت

خوشی ہے۔جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ ججز کو عہد کرلینا چاہیے کہ بہت محنت کرنی ہے، انصاف پہنچانے کے لئے رات دن ایک کردینا ہے۔ ججز کو ڈکٹیٹر نہیں بننا چاہیے کیونکہ آپ ایک اہم منصف پر بیٹھے ہیں، جج کے لئے کوئی کیس ہائی پروفائل نہیں ہوتا، ہمارے فیصلوں میں کوتاہی اور تاخیر ہوسکتی ہے لیکن بدنیتی نہیں ہوتی، اس کے علاوہ یہاں جج کا کوئی نکتہ نظر بھی نہیں ہوتا، ججز کو چاہیئے کہ اپنے ضمیر کو آگے رکھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…