پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاک چینی دوستی زندہ باد،چینی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سے شادی کر لی ،پاکستانی لڑکی کا تعلق کس علاقے سے ہے؟

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (آئی این پی) یوں تو بہت سے غیر ملکی مرد اور خواتین پاکستانی مرد و خواتین کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ جاتے ہیں اور پھر اہل خانہ کی رضامندی حاصل کر کے اپنی محبت کو عمر بھر کے لیے اپنا بنا لیتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک چینی شہری پاکستان تو آیا لیکن پاکستان آ کر اپنی دلہن اْڑا لے گیا۔ جی ہاں! پاک چین دوستی کے رشتہ داریوں میں بدلنے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

سرگودھا میں ایک چینی لڑکے نے آ کر اپنی پسند کا اظہار کیا اور پاکستانی لڑکی کو بیاہ کر لے گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں ایک پراجیکٹ پر کام کرنے والی چین کی شیا لیان چانگ نے چین میں مقیم اپنے عزیز ای خانگ پینگ کو ایک پاکستانی مسیحی لڑکی کا رشتہ دکھایا۔ای خانگ پینگ نے پاکستانی لڑکی نبیلہ کو دیکھتے ہی پسند کر لیا۔ ای خانگ پینگ کی رضامندی پر شیالیان چانگ نے بات آگے بڑھائی اور دونوں گھروں کی رضامندی سے دلہا دلہن شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہوگئے۔ جس کے بعد پاکستانی شہر سرگودھا کے ہی ایک میرج ہال میں دونوں کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں نبیلہ کے اہل خانہ اور چینی دولہا نے شرکت کی۔ اس موقع پر دولہا اور دلہن بہت خوش نظر آئے۔ نو بیاہتا جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ یہ تعلق قائم ہونے پر بہت خوش ہیں اورایسے اقدامات سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے عزیز و اقارب نے بھی اس شادی پر خوشی کا اظہار کیا اور نوبیاہتا جوڑے کی خوشی کے لیے دعائیں کیں اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ نبیلہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اتنا اچھا رشتہ ملنے پر ہم بھی بے حد خوش ہیں۔ پاک چین دوستی پہلے ریاستی سطح تک ہی محدود تھی لیکن اب یہ دوستی رشتہ داریوں میں بھی بدلنا شروع ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاک چین جوڑوں کی شادیاں ہو چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…