جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی عمران خان کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا؟معاشی،قانونی ،ٹیکس ماہرین نے کپتان کوخطرے سے آگاہ کرتے ہوئے بچنے کا طریقہ کار بھی بتا دیا

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان کی نئی حکومت کے لئے ملکی و خطے کی ترقی کے محور سی پیک، رواں مالی سال کے دوران اربوں ڈالر کے قرضوں کی واپسی، مالی و اقتصادی بحران اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے سمیت دیگر بڑی چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارمعاشی، قانونی اور ٹیکس ماہرین نے کیا۔انہوں نے کہا کہ مالی بحران سے نمٹنے کے لئے آنے والی حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

ماہرین نے کہا ہے آئی ایم ایف کو دھمکانے کی امریکی کوشش پاکستان پر دبا ؤبڑھانے کی سازش ہے تاہم ملک کا معاشی پہیہ چلانے کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔اسلام آباد چیمبرکے صدر شیخ عامر وحیدنے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، ہمسایہ ملک 10 ارب ڈالر سے زائد آئی ٹی کی برآمدات کر رہا ہے، حکومت نوجوانوں کو اپنا اثاثہ بنائے اور ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط کرے ، گھریلو صنعت کاری پر توجہ دی جائے ، سی پیک کو گیم چینجر بنانا ہے یا صرف راہداری کے طور پر استعمال کرنا ہے یہ ہم پر ہے ، آئندہ حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے کاروباری طبقے کو مراعات دے ،ٹیکسیشن سسٹم میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ڈاکٹر صبور غیور نے کہا کہ پاکستان کا اہم مسئلہ یہ ہے کہ ملک کاقرض ستر فیصد جی ڈی پی سے بڑھ چکا ہے ،قرض واپس کرنے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانا نا گزیر ہوچکاہے جتنی دیرکریں گے اتنی شرائط بڑھتی جائیں گی۔راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بارکے سینئر نائب صدر فراز فضل شیخ نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس بچانا آسان اور دینا مشکل ہے، ٹیکس ادائیگی آسان بنائی جائے ،کاروباری افرادکیلئے آسانیاں پیداکرنے سے ریونیو بڑھے گا۔فاریکس ٹریڈر شاہان محمود نے کہا اپنے ذرائع پر انحصارکرنے کے بجائے گزشتہ 20سال سے حکومتیں قرضوں پر انحصار کر رہی ہیں، حکومت کو زرعی سیکٹر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،کاشتکاروں کو مراعات دی جانی چاہئیں۔ آنے والی حکومت کو 6ماہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…