منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ایک کروڑ نوکریاں اور دس لاکھ مکان‘‘ نعرہ نہیں رہا بلکہ حقیقت کا روپ دھارنے لگا، کپتان کے کمانڈر اسد عمر نے تیاری کر لی، شاندار منصوبہ سامنے لے آئے ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک کروڑ نوکریاں اور دس لاکھ مکان کیسے دیں گے، کپتان کے کمانڈر اسد عمرنے شاندار منصوبے کا خاکہ پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمارے منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کا ذکر آیا کہاں سے یہ بتانا ضروری ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے تخمینے کے مطابق

ہر سال پاکستان میں 20لاکھ نوجوان ملازمت کے سلسلے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ ہمارا آئین یہ کہتا ہے کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پوری کوشش کرے کہ جو بھی شخص روزگار کی تلاش میں نکلے اس کو روزگار دیا جائے۔ ہمارا الیکشن کا جو وعدہ ہے یہ دراصل ہر حکومت کی آئینی ذمہ داری بھی ہے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے پہلی بار الیکشن لڑا اور اپنی پہلی اولین ترجیح یہ بنائی کہ نوجوانوں کو روزگار دینا ہے۔ ہم نے اس معاملے میں جن چیزوں کی نشاندہی کی تھی وہ یہ کہ ہم ان سیکٹرز کے اوپر فوکس کرینگےاور ہماری ترجیح وہ سیکٹرز ہونگے جن میں سب سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے اندر سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز مینو فیکچرنگ ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں، ٹورازم کی انڈسٹری ، ایجوکیشن ، ہیلتھ یہ ملازمتیں پیدا کرنیوالے سیکٹرز ہیں۔ اسی طریقے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پوری پالیسی کہ ہم نے کس طرح اس میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے ہیں بنائی ہے۔ اسد عمر نے دس لاکھ مکانات کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں ایک کروڑ افراد ایسے ہیں جن کے پاس اپنی چھت نہیں ہے۔یہ بات اپنی جگہ مگر ان تمام انڈسٹریز میں سے جو انڈسٹری دوسرے شعبوں سے جڑی ہوئی ہے وہ ہائوسنگ کا شعبہ ہے ۔ہائوسنگ انڈسٹری 32دیگر انڈسٹریز کیساتھ جڑی ہوئی ہے

جس کے اثرات یہ 32انڈسٹریز قبول کرتی ہیں۔ جب ہماری توجہ ہائوسنگ پر ہو گی تو 32صنعتیں اس کے ساتھ اٹھیں گی اور ظاہر ہے اس سے ملازمتیں بھی پیدا ہونگی۔ اسد عمر نے اس موقع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہو گا کہ عمران خان صاحب ایک کروڑ سرکاری نوکریاں بانٹ رہے ہوں گے۔ سرکاری سطح پر بھی تعلیم اور صحت میں بھی نوکریوں کے مواقع پیدا ہونگے۔

مگر بنیادی طور پر ہدف نجی شعبے کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ اسد عمر نے حکومت سازی کے بعد معاشی فیصلوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت بنتے ہی ہماری پہلی ترجیح زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو سنبھالنا اور ان میں بہتری لانا ہو گا اور اس کیلئے فوری فیصلوں کی ضرورت ہو گی جو کہ ہفتوں کے اندر ہو جائیں گے اس کیلئے مہینوں کا انتظار نہ تو کیا جا سکتا ہے

اور نہ ہی اس کا متحمل ہوا جا سکتا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزنس ایڈوائزری کونسل اور اکنامک ایڈوائزری کونسل کے سامنے ہم اپنی سوچ رکھیں گے جو ہمارے منشور اور پالیسی کے اندر ہے اور ان دو پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک باقاعدہ فائنل پروگرام مرتب کیا جائے کیونکہ ہمارا پلان تحریک انصاف کا نہیں ہو گا بلکہ ہمارا پلان پاکستان کا پلان ہو گا۔ اور میری کوشش ہو گی کہ پاکستان کے بہترین ماہرین معیشت اور بزنس ماہرین اس پلان کو اوون کریں۔ کیونکہ ہماری سوچ ہے کہ یہ پلان اسد عمر یا عمران خان کا نہ ہو بلکہ پاکستان کا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…