کراچی (این این آئی) فافن نے عام انتخابات میں مسترد ہونے والے ووٹوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 16 لاکھ 70 ہزار ووٹ مسترد کیے گئے۔ 169 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ہار جیت کا مارجن کم، جبکہ مسترد ووٹوں کا زیادہ تھا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 9 لاکھ 6 ہزار اور سندھ سے 4 لاکھ 8 ہزار ووٹ مسترد ہوئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان سے ایک لاکھ 8 ہزار، جبکہ خیبرپختنونخواہ سے 2 لاکھ 48 ہزار ووٹ مسترد ہوئے۔فافن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد
کے تین حلقوں سے 4 ہزار 942 ووٹ مسترد ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے21ایسے حلقوں سے جیتی جہاں مسترد ووٹوں کی تعداد لیڈ سے زیادہ تھی۔(ن)لیگ 11، پیپلزپارٹی 6، بی اے پی3اور جی ڈی اے 2 حلقوں میں جیتی ،جہاں مسترد ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ تھے۔فافن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے41حلقوں سے تحریک انصاف جیتی جہاں مسترد ووٹ لیڈ سے زیادہ تھے۔(ن)لیگ صوبائی اسمبلی کے 29، پیپلزپارٹی 13 اور ایم ایم اے 11 ایسی سیٹوں سے جیتی جہاں مسترد ووٹ لیڈ سے زیادہ تھے۔