منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے صرف 279 ووٹوں سے ہارنے والے امیدوار کی درخواست منظور ،حلقہ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیاگیا

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 279 ووٹوں سے ہارنے والے امیدوار کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلقہ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔ مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ناکام امیدوار این اے 91 سرگودھا عامر سلطان چیمہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوہے۔

درخواست گزار نے 1 لاکھ 10 ہزار246 ووٹ حاصل کیے۔ (ن )لیگی امیدوار ذوالفقار احمد بھٹی نے ایک لاکھ 10 ہزار 525 ووٹ حاصل کیے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 279 ووٹوں کے فرق سے (ن) لیگ کے امیدوار ذوالفقار احمد بھٹی کو کامیاب قرار دیا گیا، اس نے ریٹرننگ آفیسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔ ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی گنتی کی درخواست یکطرفہ مسترد کر دی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دے ۔ دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ نے پی پی 123پیر محل سے (ن) لیگ کے ناکام امیدوار کی درخواست حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے سید قطب علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ حلقہ میں ایک لاکھ 28 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ 45 سو ووٹوں کو غیر قانونی مسترد کر دیا گیا۔پریزائڈنگ افسران نے فارم 45 فراہم نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کی مسماۃ سونیا نے40 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی پی 123 سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے پی پی 177 قصور کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔ درخواست (ن) لیگ کے احسن رضا کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی پی 177 سے پی ٹی آئی کے کرنل ہاشم سے 1670 ووٹ سے شکست کھائی۔

پریزائیڈنگ افسران نے گنتی کے وقت سنگین بے قاعدگیاں کیں۔ پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا۔ فارم 45 نہیں دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار کی درخواست پر حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے اسد زماں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ حلقہ میں چھ ہزار ووٹوں کو غیر قانونی مسترد کر دیا گیا۔ (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری خالد جاوید کو جتوانے کے لیے سیاسی مشینری کا استعمال کیا گیا۔ 483 ووٹوں کے فرق سے مخالف امیدوار کامیاب ہوا ۔ ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد کردی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حلقہ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…