لاہور(آئی ا ین پی)اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے اور ممکنہ طورپر یہ 22اگست کو ہوگی۔ماہر ین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 12اگست کی شام نظر آئے گا جس کے باعث یکم ذی الحجہ 13اگست اورعید الاضحی 22اگست 10ذ ی الحجہ کو ہو گی۔ اس
بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ فرزندان اسلام 21اگست کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔خیال رہے کہ رواں سال سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا گیا تھا تاہم عیدالفطر ایک دن نہ منائی جاسکی تھی۔