اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے اور نمبر گیم پورا کرنے کے لیے آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان کو ملانے کی تگ و دو چل رہی ہے۔
جمعہ کو بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے والے ایم این اے شبیر قریشی اور نو منتخب آزاد ایم این اے علی محمد مہر عمران خان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔13 میں سے 6آزاد ارکان قومی اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا فواد چوہدری کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی کے 9آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں ہمارے نمبرز 185سے تجاوز کر چکے ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کون شامل ہو گا اور کون کس عہدے پر فائز ہو گا اس کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز بنی گالہ میں ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے فارمولے پر غور کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے اور نمبر گیم پورا کرنے کے لیے آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان کو ملانے کی تگ و دو چل رہی ہے۔