کراچی (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک ملک کی سا لمیت و استحکام ہر چیز پر مقدم ہے اور اسی پہلو کو پیش نظر رکھتے ہوئے جی ڈی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے
انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے کئے جانے والے ٹیلی فونک رابطے کے موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جہانگیر ترین نے پیر صاحب پگارا سے وفاق میں حکومت سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی،ان کا کہنا تھا کہ وہ جمعہ کی شب کراچی آکر ذاتی طور پر کنگری ہاس کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن اسلام آباد میں بہت زیادہ مصروفیات کے باعث ان کی کراچی آمد میں تاخیر ہوسکتی ہے جس پر پیر صاحب پگارا نے ان سے کہا کہ جی ڈی اے عام انتخابات سے قبل ہی عمران خان کی سیاسی حمایت کا فیصلہ کرچکا ہے اور الیکشن کے دوران بھی سندھ میں جس حد تک ممکن ہوسکا ہم نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور مدد کی اور مستقبل میں بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔جہانگیر ترین نے پیر صاحب پگارا کے ان جذبات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اس حمایت پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔توقع ہے کہ جہانگیر ترین آئندہ ایک دو روز میں پیر صاحب پگارا سے ملاقات کے لئے کراچی آئیں گے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک ملک کی سا لمیت و استحکام ہر چیز پر مقدم ہے اور اسی پہلو کو پیش نظر رکھتے ہوئے جی ڈی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے کئے جانے والے ٹیلی فونک رابطے کے موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔