پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم چلنے میں ناکام ہونے کے باوجود قوم کو کتنا مہنگا پڑا؟، الیکشن کمیشن پھر بھی کتنی بڑی رقم اداکرے گا ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عام انتخابات میں نتائج بروقت بھجوانے کا نظام ناکام ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن کو 25 کروڑ روپے کا معاوضہ ادا کرنا پڑ یگا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس سسٹم نہ چلنے کے باجود بھی نادرا کو 17 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ فارم 45 کی تصویریں آئیں یا نہیں لیکن 8 کروڑ روپے پریزائیڈنگ افسران کو بھی دئیے جائیں گے۔آر ٹی ایس کی تربیت پر آنے والے اخراجات الگ ہیں۔ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم نادرا کی جانب سے تیار کیا گیا اور

چلانے کی ذمہ داری بھی نادرا کی تھی لیکن سسٹم پولنگ کی رات نتائج کا بوجھ برداشت نہ کر سکا۔ الیکشن نتائج میں تاخیر ہوئی جس کے باعث اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آر ٹی ایس کی ناکامی کی صرف تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کی جائیگی جس کے بعد ایف آئی اے اور خفیہ اداروں سے بھی چھان بین کرائی جائیں گی۔ دوسری تحقیقات میں آر ٹی ایس کی ناکامی میں کسی بھی بدنیتی یا سازش کے عنصر کو بھی دیکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…