ایک اور آزاد ممبر قومی اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات ٗ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان ،قومی اسمبلی کے 13 میں سے کتنے آزاد ارکان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے؟حیرت انگیز صورتحال

3  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205سے آزاد امیدوار علی محمد مہر نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ حکومت سازی کیلئے قومی اسمبلی کے 13آزاد ارکان میں سے 9نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے،

شاہ زین بگٹی سے بات ہوئی اور جلد ملاقات متوقع ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205گھوٹکی سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے علی محمد مہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان سے بہتر کوئی لیڈر نہیں ہے، ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، عوام نے بھرپور مینڈیٹ دیا جس پر میں نے بہت سوچ سمجھ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا ارادہ کیا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہو گئے ہیں، تحریک انصاف مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی، قومی اسمبلی کے 13 میں سے 9آزاد ارکان کی حمایت ہمیں حاصل ہو گئی ہے، سندھ سے علی نواز شاہ بھی ہمیں سپورٹ کریں گے، 28نو منتخب آزاد ایم پی ایز میں سے 25سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ شاہ زین بگٹی سے بات ہوئی ہے اور جلد ہی ان سے ملاقات متوقع ہے اور بی این پی سے بھی مذاکرات ہو چکے ہیں۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد 180 اراکین کی تعداد سے آگے نکل جائیں گے،14 اگست تک حکومت سازی کے عاملات طے ہونا مشکل ہے، قومی اسمبلی میں اب تک 172 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، کون کس عہدے پر فائز ہو گا اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…