اسلام آباد(این این آئی)عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں ملک بھر سے 95 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 12 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں پہنچ سکیں، خیبرپختونخوا میں 5 ٗ بلوچستان اسمبلی میں 10 سیاسی جماعتیں پہنچ سکی، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں 5 ٗ
سندھ اسمبلی میں 6 سیاسی جماعتیں پہنچ سکیں۔ عام انتخابات 2013 میں قومی اسمبلی میں 16 سیاسی جماعتیں پہنچ سکی تھیں۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ٗتحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 116 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ٗ مسلم لیگ (ن) 63 اور پیپلزپارٹی نے 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔