پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جاپان کے سفیر کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات،نو منتخب حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی،ہم آپ کیلئے یہ کام کرسکتے ہیں، بڑی پیشکش کردی

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جاپان کے سفیر نے ملاقا ت کی جس میں انتخابات میں کامیابی پرجاپانی حکومت کی جانب سے مبارکباد دی۔اس موقع پر جاپانی سفیرکاپاکستان میں نومنتخب حکومت کیساتھ تعاون ،اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر دیا ، اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے منشور کی تعریف کی۔

اس دوران جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں کی تعمیر واصلاحات کے منصوبوں میں اشتراک کاخواہاں ہے،جاپان پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں اشتراک میں بھی دلچسپی رکھتا ہے، تعلیم سے محروم 24ملین بچوں کیلئے تعلیم کے انتظامات میں تعاون کیلیے تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مضبوطی ہماراہدف ہے، جاپانی پارلیمان کاوفد ستمبرمیں پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم جاپان کیساتھ ماحولیات کے تحفظ، ایکوسولائزیشن کیلئے اشتراک میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ جاپان کیساتھ مضبوط ، متحرک سفارتی تعلقات کواہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے تجارت ،اشتراک کادائرہ کار بڑھائیں گے۔  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جاپان کے سفیر نے ملاقا ت کی جس میں انتخابات میں کامیابی پرجاپانی حکومت کی جانب سے مبارکباد دی۔اس موقع پر جاپانی سفیرکاپاکستان میں نومنتخب حکومت کیساتھ تعاون ،اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر دیا ، اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے منشور کی تعریف کی۔اس دوران جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں کی تعمیر واصلاحات کے منصوبوں میں اشتراک کاخواہاں ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…