کوہاٹ(این این آئی) سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی، تنخواہیں اور پنشن عید سے کتنے دن پہلے اداکردی جائیں گی؟زبردست احکامات جاری کردیئے گئے،سرکاری ملازمین کے لئے عیدالاضحی سے پہلے ہی خوشخبری آگئی اور وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو ماہ اگست کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کی ہدایت کی ہے جس کے مطابق 17 ؍اگست
کو تما سرکاری ملازمین بشمول آرمڈ فورس کو ماہانہ تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی جائے گی۔واضح رہے کہ عیدالاضحی چاند دیکھنے کی صورت میں 22 یا23 اگست کو متوقع ہے۔ حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن سے جاری حکم نامہ میں اکاؤنٹنٹ جنرلز کو عید سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔