منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میٹرو بس، اورنج لائن اور صاف پانی کمپنی سکینڈل، میں نے یہ سب کچھ شہباز شریف کے کہنے پر کیا، قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچانے والی اہم شخصیت کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب صاف پانی کمپنی سکینڈل میں سابق سی ای او وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے، انہوں نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ بھی شہبازشریف پرڈال دیا ، واضح رہے کہ احد چیمہ کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس منصوبوں سے متعلق اہم ریکارڈ بھی نیب کو مل گیا ہے، آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ریکارڈ کے لیے خط لکھا تھا، احد چیمہ کے دور میں میٹرو بس لاہور کا منصوبہ مکمل ہوا، اورنج لائن پروجیکٹ میں بھی احد چیمہ نے اہم کردار ادا کیا۔ نیب نے میگا پروجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین نیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں کیے گئے گھپلوں پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب صاف پانی کمپنی سکینڈل میں سابق سی ای او وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے، وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ شہبازشریف پرڈال دیا۔ وسیم اجمل نے نیب کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں مہنگے ٹھیکے دینے کاملبہ شہبازشریف پر ڈالتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کہنے پر لوکل کے بجائے انٹرنیشنل کمپنیوں کو ٹھیکے دیے گئے اور جو ٹھیکے دیے گئے ہیں وہ مہنگے دیے گئے۔ انہوں نے نیب کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا کہ 4 افسران اور 2 بورڈ ممبرز نے بھی مداخلت کی۔  پنجاب صاف پانی کمپنی سکینڈل میں سابق سی ای او وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے، انہوں نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ بھی شہبازشریف پرڈال دیا ، واضح رہے کہ احد چیمہ کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس منصوبوں سے متعلق اہم ریکارڈ بھی نیب کو مل گیا ہے، آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…