بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ق نے پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی ارکان اسمبلی توڑنا شروع کردیئے، نومنتخب رکن اسمبلی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات،ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) خیبر پختونخواہ اسمبلی کے نومنتخب آزاد رکن مفتی عبیدالرحمن نے وفد کے ہمراہ یہاں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایم این اے طارق بشیر چیمہ، ایم این اے حسین الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے جبکہ وفد میں ضلعی صدر کے پی کے محبوب اللہ جان، ڈاکٹر محمد حنیف، ملک شہباز، ملک محمد افضل، نورالحسن، عبدالرحمن، محمد قاضی، غلام علی اور دیگر معزز شخصیات بھی شامل تھیں۔ نومنتخب رکن مفتی عبیدالرحمن نے کہا کہ پاکستان میں چودھری صاحبان کا بڑا مقام ہے، ان کا گھرانہ مذہبی گھرانہ ہے، خاندان کی رواداری کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مرکز اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی ہماری پارٹی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی، سیاست میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں مگر ہم اپنے ساتھیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے۔ چودھری شجاعت حسین نے مفتی عبیدالرحمن کو کے پی کے اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا گھرانہ اندر اور باہر سے مذہبی ہے لہٰذا ملک کی سلامتی کیلئے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ کی سلامتی و بقا اور مسلم لیگ کی ترقی کیلئے دعائے خیر کروائی گئی۔  خیبر پختونخواہ اسمبلی کے نومنتخب آزاد رکن مفتی عبیدالرحمن نے وفد کے ہمراہ یہاں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…