ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کے تمام افسران اپنی دو دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں دینے کا اعلان ! یہ رقم کتنے کروڑ روپے بنتی ہے ؟ جان کریقین نہیں آئےگا

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے نئے ڈیموں کی ہنگامی بنیادوں پرتعمیرناگریز اور وقت کی اہم ضرورت ہے چنانچہ پنجاب پولیس کے تمام افسران اپنی دو دن کی تنخواہ جبکہ اہلکار ایک دن کی تنخواہ محب وطن اور ذمہ دار شہری کے طور پر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے بنائے گئے

اکائونٹس میں بطور عطیہ جمع کروائیں گے ،پنجاب پولیس کے 184000افسران و اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی یہ رقم مجموعی طور پر 12کروڑ،38لاکھ اور53ہزار روپے بنتی ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دہشت گردی ، سیلاب ، زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات کے مواقعوں پر عوامی خدمت میں پنجاب پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب پولیس ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر میں دیگر اداروں کے شانہ بشانہ بھر پور کردار ادا کرے گی اور انفرادی و اجتماعی سطح پر ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کھولے گئے اکائونٹس میں تمام شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو حسب توفیق حصہ ڈالنا چاہئیے تاکہ نئے ڈیموں کی تعمیر کو جلد از جلد شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے اور پانی کے بحران سے جنم لینے والے مسائل میں کمی لا کر ملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بحیثیت معاشرے کے کار آمد شہری تمام پولیس افسران واہلکاروں کے کچھ فرائض ہیں جنہیں قومی جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ ادا کیا جانا نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع کی پولیس لائنز،ٹریننگ کالجز، تھانوں اور دیگر پولیس دفاتر میں پانی بچائو مہم پر سختی سے عمل درآمد کرواتے ہوئے

پانی کے ہر قسم کے ضیاع سے مکمل اجتناب کیا جائے اور قدرتی وسائل کو آئندہ نسلوں کی امانت سمجھتے ہوئے انکے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے چودہ سو سے زائد شہدا ء کی قربانیاں اس حقیقت کی عکاس ہیں کہ فورس کے نزدیک پاکستان کا مستحکم مستقبل ، امن اور ترقی اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز اور اہمیت کا حامل ہے چنانچہ ملک میں پانی کی کمی سے نمٹنے اور ڈیموں کی

جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے اس اقدام سے قومی سطح پر اتحاد اور ملکی خود انحصاری کیلئے ہونے والی کاوشوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر آبی دہشت گردی کا سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے

مزید ڈیموں کی فوری تعمیر کا سلسلہ بلا تاخیرجاری رہنا چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے ماضی میںبھی قومی خدمت اور فرض شناسی کی بے مثال روایات قائم کی ہیں جن کو جاری رکھتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی اور قومی مفاد کیلئے ہونے والے اقدامات میں کوئی کمی نہیں آ نے دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…