پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مسلم لیگ ق کو خیبر پختونخواہ سے بڑی خوشخبری مل گئی ایک ساتھ کتنے رہنمائوں نے شمولیت کا اعلان کر دیا ؟

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)خیبر پختونخواہ اسمبلی کے نومنتخب آزاد رکن مفتی عبیدالرحمن نے وفد کے ہمراہ یہاں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایم این اے طارق بشیر چیمہ، ایم این اے حسین الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے

جبکہ وفد میں ضلعی صدر کے پی کے محبوب اللہ جان، ڈاکٹر محمد حنیف، ملک شہباز، ملک محمد افضل، نورالحسن، عبدالرحمن، محمد قاضی، غلام علی اور دیگر معزز شخصیات بھی شامل تھیں۔ نومنتخب رکن مفتی عبیدالرحمن نے کہا کہ پاکستان میں چودھری صاحبان کا بڑا مقام ہے، ان کا گھرانہ مذہبی گھرانہ ہے، خاندان کی رواداری کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مرکز اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی ہماری پارٹی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی، سیاست میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں مگر ہم اپنے ساتھیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے۔ چودھری شجاعت حسین نے مفتی عبیدالرحمن کو کے پی کے اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا گھرانہ اندر اور باہر سے مذہبی ہے لہٰذا ملک کی سلامتی کیلئے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ کی سلامتی و بقا اور مسلم لیگ کی ترقی کیلئے دعائے خیر کروائی گئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…