اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بیورو کریٹس سے کوئی مسئلہ نہیں ، مسئلہ ان کی بڑی بڑی تنخواہوں سے ہے جو اتنی تنخواہیں لے کربھی صاف پانی کے اوپر اربوں روپے لگا کر بھی مسئلے پر قابو نہ پا سکیں تو کیا فائدہ ؟۔ عمران خان کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ اخراجات کم کرنے کے اور بہت سے طریقے ہیں۔
بنی گالہ میںچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اخراجات کم کیئے ہوئے ہیں ۔ بنی گالہ میں عمران خان کسی شخص کو اس وقت تک چائے نہیں پلاتے جب تک وہ خود یہ نہ کہہ دے کے خان صاحب چاے پلادیں ۔ اخراجات کو کم کرنے کیلئے سرپلس اسٹاف کو بے روزگار نہ کریں انہیں دوسری وزارتوں میں بھیجوا دیں۔عمران خان وزیراعظم ہائوس میں رہیں اور وہیں سے ملکی معاملات دیکھیں اور عوام کو ڈلیور کریں ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میں تنخواہ نہیں لوں گامیں ان سے بھی یہی کہتے ہوں آپ کے 70یا 80ہزار لینے سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑنا ، آپ چاہے 10لاکھ روپے تنخواہ لیں لیکن آپ عوام کو اس ملک کو ڈلیور کریں ۔