منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان نےبطور وزیراعظم حلف اٹھانے کیلئے 11اگست کادن کیوں چنا؟یہ دن قائداعظمؒ کی زندگی میں کیا اہمیت رکھتا ہے؟ جان کر آپ بھی کپتان کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

datetime 3  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے 11اگست کو وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے کیلئے کیوں چنا؟ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر آپ بھی کپتان کے دیوانے ہو جائیں گے۔ملک بھر میں عام انتخابات کے بعدتحریک انصاف قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور ہم خیال جماعتوں اور اراکین کی مدد سے حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ایسے میں تحریک انصاف

کے چیئرمین عمران خان نے بطور وزیراعظم پاکستان 11اگست 2018کو حلف اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے 11اگست کو حلف کیلئے چنا ہے ؟ اس کی بھی وجہ سامنے آگئی ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پہلے گورنر جنرل اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ 11اگست کو پہلی قانون ساز اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے تھے اور انہوں 11اگست 1947کواسی دن قانون سازاسمبلی سےخطاب کیا اور اس دن اس بات کو بالکل71سال ہوجائیں گے۔اس تقریر میں قائداعظم نے کرپشن ، لوٹ مار، اقربا پروری اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔ 11اگست1947کوقانون سازاسمبلی سےاپنےصدارتی خطاب میں قائداعظم نےاراکینِ پارلیمنٹ کی جانب سےپہلاصدرمنتخب کیےجانےپراُن کاشکریہ اداکیا، تمام دنیابرصغیرمیں دوآزادخودمختارریاستوں کےقیام پرحیران تھی،انھوں نےاس پربھی اظہارخیال کیا۔ انھوں نےکہاکہ ہندوستان کو اس وقت جن برائیوں کاسامناہےان میں رشوت، اقرباءپروری، بلیک مارکیٹنگ اورکرپشن شامل ہیں، ان سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نےمزیدکہاکہ،’’ یہ درحقیقت ایک زہرہے۔ ہمیں اسے آہنی ہاتھوں سے ختم کرناہوگااور میں امید کرتاہوں کہ آپ جلد ازجلد اس کیلئے اقدامات کریں گے۔ بلیک مارکیٹنگ ایک لعنت ہے۔ میں جانتاہوں کہ بلیک مارکیٹنگ کرنےوالے اکثرپکڑےجاتےہیں اورانھیں سزاہوتی ہے۔ عدالتی سزائیں دی جاتی ہیں یا بعض اوقات جرمانے بھی کیے جاتے ہیں۔‘‘یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فرانسس دوئم نے11اگست1804کوآسٹریاکےپہلے شہنشاہ کاعہدہ سنبھالاتھاتوحسین بن طلال بھی اسی تاریخ کو1952میں اردن کےبادشاہ بنےتھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…