قومی و پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں منتخب ہونے وا لو ں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید 1رکن قومی اسمبلی اور2ارکان پنجاب اسمبلی نے اعلان کردیا

3  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں منتخب ہونے ارکان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،تحریک انصاف میں مزید 1رکن قومی اسمبلی اور2ارکان پنجاب اسمبلی نے شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو آزاد منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت ملنے کا سلسلہ جاری ہے،این اے 190 سے رکن قومی اسمبلی محمد امجد فاروق تحریک انصاف

میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ پی پی 288 سے رکن پنجاب اسمبلی محسن عطا کھوسہ اورپی پی 83 سے ملک غلام رسول سانگا بھی تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں۔تینوں اراکین کی بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تینوں رہنماوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…