پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کے 90 فیصد امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ،ایسے بڑے بڑے نام شامل کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتاتھا،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کے 90 فیصد امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی۔ 319 امیدواروں میں بلاول بھٹو، فاروق ستار، مصطفی کمال، شاہی سید، مفتاح اسماعیل، شہلا رضا اور آفاق احمد بھی شامل ہیں۔کراچی میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والی کوئی جماعت ایسی نہیں جس کے ارکان کی ضمانت ضبط نہ ہوئی ہو۔

تین جماعتوں کے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں جن میں پی ایس پی، اے این پی اور ایم ایم اے شامل ہیں۔ ضمانت ضبط کروانے والوں میں علی رضا عابدی، معراج الہدی صدیقی، سلیم ضیاء ، عبدالرؤف صدیقی، فوزیہ قصوری، گلوکار جواد احمد، ثروت اعجاز قادری اور ڈاکٹر صغیر احمد بھی شامل ہیں۔پہلی بار ایم کیو ایم کے 16 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار دونوں حلقوں سے ضمانت نہیں بچاسکے۔ بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے 17 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی۔ کراچی سے صرف 27 امیدوار ضمانت بچانے میں کامیاب رہے جن میں شہباز شریف بھی شامل ہیں۔ ضمانت بچانے کے لیے کاسٹ کیے جانے والے ووٹوں کا ایک چوتھائی حاصل کرنا لازم ہے۔قومی اسمبلی کے ہر امیدوار کو زر ضمانت کے طور پر 30 ہزار روپے جمع کرانا پڑتے ہیں۔ کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں کے لیے 322 امیدوار میدان میں تھے۔ 295 (87 فیصد) امیدوار ضمانت ضبط ہونے سے نہ بچاسکے۔ 3 کامیاب امیدواروں کے ووٹ بھی ضمانت ضبط ہونے سے بچنے کی حد کو عبور نہ کرسکے۔ پیپلز پارٹی کے 21 میں سے 17 امیدوار ضبط نہ بچاسکے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے سوا پارٹی کا کوئی امیدوار ضمانت نہ بچاسکا۔ عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کے 90 فیصد امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی۔ 319 امیدواروں میں بلاول بھٹو، فاروق ستار، مصطفی کمال، شاہی سید، مفتاح اسماعیل، شہلا رضا اور آفاق احمد بھی شامل ہیں۔کراچی میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والی کوئی جماعت ایسی نہیں جس کے ارکان کی ضمانت ضبط نہ ہوئی ہو۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…