اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکر ٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی قیادت کے خلاف جھوٹی خبروں کے پیچھے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چند افسران ہیں،ایف آئی اے بے لگام گھوڑا بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہوگا،فریال تالپور اور آصف زرداری پر بنایا گیا،
ایف آئی اے کا کیس جھوٹ کا پلندہ ہے، عام انتخابات میں ڈی جی ایف آئی اے اور جی ڈ ی اے کا سندھ میں اتحاد تھا ،دونوں کو شکست ہوئی۔جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کی سیکریڑی اطلاعات نفیسہ شاہ نے نجی چینل پر چلنے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی قیادت کے خلاف جھوٹی خبروں کے پیچھے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چند افسران ہیں۔سپریم کورٹ کا نام استعمال کر کے پی پی پی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا جبکہ سپریم کورٹ نے خود کہا کہ ہم نے ایسا کوئی حکم نہ دیا تھا۔ایف آئی اے بے لگام گھوڑا بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہوگا۔ چند ایف آئی اے افسران سازشی مہرے بن کر سیف الرحمان ثانی بننے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ فریال تالپور اور آصف زرداری پر بنایا گیا ایف آئی اے کا کیس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جھوٹی خبریں چلوا کر ڈی جی ایف آئی کے بھائی کی شکست کا بدلہ لیا جارہا ہے۔ اداروں کے زریعے پی پی پی کی کردار کشی کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ جولائی کو ایف آئی آر میں نہ آصف زرداری کا نام تھا نہ فریال تالپور کا تھا۔ عام انتخابات میں ڈی جی ایف آئی اے اور جی ڈے اے کا سندھ میں اتحاد تھا دنوں کو شکست ہوئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکر ٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی قیادت کے خلاف جھوٹی خبروں کے پیچھے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چند افسران ہیں،ایف آئی اے بے لگام گھوڑا بننے کی کوشش نہ کرے تو بہتر ہوگا،فریال تالپور اور آصف زرداری پر بنایا گیا، ایف آئی اے کا کیس جھوٹ کا پلندہ ہے