اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

صدارتی انتخابات میں بھی کانٹے دار مقابلہ ،سردار اختر مینگل وزیراعظم ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور نئے صدر مملکت کے انتخاب میں سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے صدر سردار اخترجان مینگل وزیراعظم ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور نئے صدر مملکت کے انتخاب میں سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں ، وہ جس پارٹی کیساتھ جائیں گے اس کا وزیراعظم منتخب ہوگا اور صدر ممنون حسین کی مدت مکمل ہونے کے بعد ستمبر کے پہلے ہفتے میں صدارتی الیکشن میں بی این پی (مینگل )کے 15ووٹ فیصلہ کن کردارادا کر سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے صدر اختر مینگل سے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے وفود نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو اہم ملاقاتیں کی ہیں جبکہ بی اے پی بلوچستان کے صدر اور وزارت اعلیٰ کے اہم امیدوار جام کمال نے بھی ان سے اہم ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وفد کو اختر مینگل نے 6 نکاتی مطالبات پیش کئے ہیں جن کا جواب متوقع وزیراعظم عمران خان سے لیکر نعیم الحق اور سردار یار محمد رند آج (جمعہ کو) اختر مینگل کو دیں گے جس کے بعد اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ اختر مینگل اور عمران خان کے درمیان ملاقات ہونی ہے یا نہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اس وقت بی این پی کے 7ارکارن ہیں اور خواتین کی مخصوص نشستیں ملا کر ان کی تعداد10ہوجائیگی جبکہ قومی اسمبلی میں ان کے ارکان کی تعداد چار ہے اور سینیٹ میں بھی ان کا ایک رکن ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل کی پارٹی کے ووٹ اسی طرح عمران خان کے وزیراعظم بننے کیلئے ضروری ہیں جس طرح ایم کیو ایم کے ووٹ ضروری ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بی این پی کو نظر انداز کرکے اگر وزیراعلیٰ بنایا گیا تو صوبائی حکومت کو مشکلات پیش آسکتی ہیں کیونکہ اختر مینگل کے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان ، عوامی نیشنل پارٹی ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان سے قریبی رابطے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی کے ووٹ آئندہ صدارتی الیکشن میں بھی اہمیت کا حامل ہے

کیونکہ بلوچستان اسمبلی کے 65ووٹ میں سے جس کو اکثریت ملے گی وہ آئندہ صدر پاکستان منتخب ہو سکتا ہے اور مجموعی طور پر بی این پی کے 15ووٹ بنتے ہیں اور صدارتی الیکشن میں بھی کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اور صدارتی الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی ، ایم ایم اے ، اے این پی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، نیشنل پارٹی حاصل بزنجو گروپ اور دیگر اپوزیشن کے چھوٹے گروپ مشترکہ صدارتی امیدوار لائیں گے جو تحریک انصاف اور اس کے اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار کا مقابلہ کرے گا کیونکہ سندھ اور پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے پاس کافی ووٹ ہیں اور سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی متحدہ اپوزیشن کے ووٹوں کی تعداد حکومت اتحاد سے کچھ کم ہے لہٰذا اس صورتحال میں بی این پی کے 15ووٹ فیصلہ کن کرداراختیار کر سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…