مشکوک حرکات ،کراچی کے ساحل پر بنائی گئی چائنا پورٹ سیر و تفریح کے لئے بند،عام شہریوں پر پابندی عائد کردی گئی، افسوسناک انکشافات

2  اگست‬‮  2018

کراچی(این این آئی) کراچی میں کے پی ٹی انتظامیہ نے کلفٹن سی ویو پر بنائی گئی چائنا پورٹ کو سیر و تفریح کے لئے بند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پورٹ کی حفاظتی دیوار تفریح گاہ نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں چائنا پورٹ کو عام شہریوں کے لئے بند کردیا گیا ہے اور علاقہ پولیس نے پورٹ پر دفعہ 144 کے نفاذ کا بورڈ بھی لگا دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چائنا پورٹ پر شہریوں کی پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی جب کہ پوائنٹ پر مشکوک حرکات شروع ہوگئی تھیں۔ تفریحی پوائنٹ کے بند پونے پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کرنے سے بہتر ہے کہ یہاں حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔دوسری جانب کے پی ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چائنا پورٹ کی حفاظتی دیوار تفریح گاہ نہیں اور پورٹ پر کنکریٹ کے نوکیلے بلاکس نہایت غیر ہموار ہیں جس کے باعث یہاں آنے والے افراد کے سمندر میں گرنے کا خطرہ ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مقام پر سمندر کی گہرائی بہت زیادہ ہے اس لیے کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ اس مقام پر روزانہ ہزاروں افراداپنے اہل خانہ اوردوستوں کے ہمراہ آتے تھے۔ یہ مقام کلفٹن کے ساحل کے نزدیک تھا۔دوسری جانب چائنا پورٹ پر آنے والے شہریوں نے پابندی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پہلے ہی تفریحی مقامات کم ہیں، اس طرح کی پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں، پابندی کے بجائے چائنا پورٹ پر حفاطتی انتظامات کئے جائیں۔  کراچی میں کے پی ٹی انتظامیہ نے کلفٹن سی ویو پر بنائی گئی چائنا پورٹ کو سیر و تفریح کے لئے بند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پورٹ کی حفاظتی دیوار تفریح گاہ نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں چائنا پورٹ کو عام شہریوں کے لئے بند کردیا گیا ہے اور علاقہ پولیس نے پورٹ پر دفعہ 144 کے نفاذ کا بورڈ بھی لگا دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چائنا پورٹ پر شہریوں کی پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی جب کہ پوائنٹ پر مشکوک حرکات شروع ہوگئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…