ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اڈیالہ جیل میں نواز شریف،مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات،کون کون ملاقات کیلئے پہنچا؟ نام سامنے آگئے

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ( ر) صفدر سے ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل پہنچی جہاں ان سے ملاقاتیں کیں ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کاٹنے والے تینوں رہنماؤں کو ملاقات کیلئے کانفرنس روم منتقل کیا گیا ٗ

ہسپتال سے واپسی کے بعد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی اور داماد سے بھی ملاقات کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سینیٹر مشاہد حسین سید شامل تھے۔اس کے علاوہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے آنے والوں میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) ابصار عالم، راجا ظفر الحق، لاہور کے میئر کرنل ( ر) مبشر عالم، گجرات کے میئر حاجی ناصر، بہاولپور کے میئر عقیل انجم ہاشمی، سابق ایم پی اے طیبہ ضمیر بھی شامل تھے۔اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم سے ان کے قریبی ساتھی طارق فاطمی بھی اہلیہ کے ہمراہ تشریف لائے، اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید، دانیال چوہدری، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی، مفتی اسماعیل، چوہدری تنویر، حنا پرویز بٹ،علی رضا بلوچ، علی صفدر، مصدق ملک،عرفان صدیقی، رانا جواد نے بھی ملاقات کی۔جیل میں ملاقات کیلئے آنے والوں میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھی ٗاس کے علاوہ چوہدری شاہد رضا، عباس آفریدی، شیخ آصف، حاجی ناصر،شیخ آصف، حاجی ناصر و دیگر شامل تھے ٗاس کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر امجد کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ٗ جہاں انہوں نے میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل آنے والے مختلف لیگی رہنماؤں کو ابتدائی طور پر ملاقات سے روکا گیاتاہم کچھ افراد کو بعد میں ملنے کی اجازت دے دی گئی۔دوسری جانب پولیس نے میڈیا کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر سے ملاقات کیلئے آنے والے افراد کی کوریج سے بھی روک دیا۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سی پی او عباس احسن نے میڈیا نمائندوں کو روکنے کے احکامات دئیے ہیں اور انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملنے والوں کی میڈیا کوریج نہیں ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…