کراچی (این این آئی) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 35کروڑ9لاکھ ڈالر کے اضافے سے17ارب7کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائرایک ارب33کروڑ90لاکھ ڈالرکے اضافے سے10ارب34کروڑ97لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق طویل عرصے بعد ملکی زرمبادلہ میں27جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب72کروڑ88لاکھ ڈالر سے بڑھ
کر17ارب7کروڑ97لاکھ ڈالر ہوگئے جس میں مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت بھی9ارب1کروڑ7لاکھ ڈالر سے بڑھ کر10ارب34کروڑ97لاکھ ڈالر ہوگئی جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ41لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں۱یک کروڑ 19لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب71کروڑ81لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6ارب 73کروڑڈالرہوگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زخائر میں اضافہ بیرونی سرکاری فنڈز کی آمد سے ہوئی ہے ۔