پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف بردری میں بھارتی کھلاڑیوں اور اداکارعامر خان کو مدعو کرنے کی خبریں ،تحریک انصاف نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف بردری میں بھارتی کھلاڑیوں اور اداکارعامر خان کو مدعو کرنے کی خبریں ،تحریک انصاف نے حیرت انگیز اعلان کردیااسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے بھارتی کھلاڑیوں اور عامر خان کو

وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنے کے حوالے سے خبروں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیراعظم کی تقریب حلف برداری سادگی سے منعقد کی جائیگی ۔جمعرات کو جاری بیان میں تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب مکمل سادگی سے منعقد کی جائیگی۔ اس تقریب میں کسی غیر ملکی کھلاڑی یا اداکار کو مدعو کرنے کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے صرف چیئرمین تحریک انصاف کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،حلف برداری کی تقریب مکمل طور پر سادہ اور قوم کی نمائندہ ہوگی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…