پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جاؤ عمران خان کو بلاؤ ،زخمی افراد خاک و خون میں شدت درد سے تڑپتے رہے ،لیگی رہنما کا ووٹ نہ دینے کی پاداش میں 3خاندانوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا ،سر عام فائرنگ کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال ، 10 خواتین سمیت 13افراد شدید زخمی 

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی (این این آئی ) نارنگ منڈی کے علاقہ جلال پورہ میں با اثر چودھری اور مسلم لیگی رہنما نے ن لیگ کوووٹ نہ دینے کی پاداش میں جلال میں آ کر اپنے ہی گاؤں کے 3خاندانوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا سر عام فائرنگ کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے آٹھ سالہ بچے شاہ زیب اور 10 خواتین رقیہ بی بی،رضیہ بی بی،ثمینہ بی بی، عذرا ں بی بی وغیرہ سمیت 13افراد کو خون میں نہلا دیا جبکہ جوان لڑکیوں کے کپڑے تار تار کر کے انہیں برہنہ کر دیا

اور غنڈہ گردی کا بد ترین مظاہرہ کرتے ہوئے للکارے مارتے رہے کہ جاؤ عمران خان کو بلاؤ ،زخمی افراد خاک و خون میں شدت درد سے تڑپتے رہے جبکہ واقعہ کے 10گھنٹے گزر جانے کے با وجود بھی تھانہ نارنگ منڈی پولیس کی جانب سے مظلوم خاندان کی داد رسی نہ ہونے پر رات گئے تک مدعی پارٹی کے دو درجن سے زائد مظلوم افرا د تھانہ کے باہر آہ و زاری کرتے رہے اور خواتین سینہ کوبی کرتی رہیں متاثرہ خاندان نے ہاتھ جوڑتے اور روتے ہوئے حکومت اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے اور داد رسی کا مطالبہ کیا ہے متاثرہ خاندانوں کے سربراہ بابا مراد علی ،عابد اور جاوید حسین نے اپنی خواتین کے ہمراہ تھانہ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گاؤں کے چودھری حاجی رحمت نے ہمیں ن لیگ کو ووٹ دینے پر مجبور کیا لیکن ہم نے ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جس پر وہ جلال میں آ گیا اور گزشتہ روز ہمارے بھتیجے نبیل کو جو عید بکرکے لیے جانور خریدنے جا رہا تھا سے حاجی رحمت کے ایماء پر ملزمان فخر ،غلام محی الدین اور جج وغیرہ نے ڈیڑھ لاکھ روپیہ چھین لیا جس کی تھانہ نارنگ منڈی میں درخواست گزاری پولیس نے تفتیش کرنے کی بجائے الٹا گاؤں کے چودھری حاجی رحمت کے ڈیرے پر ہمیں بلایا جہاں ذلیل و رسوا کیا گیا پولیس نے غلیظ گالیاں نکالیں اور ہمیں دھکے دے کر نکالتے ہوئے اگلے روز چار بجے سہ پہر تھانہ آنے کی ہدایت کی اور خود ہمارے سامنے پر تکلف کھانا کھاتے رہے

اور آج جمعرات کو صبح 8بجے دو درجن ملزمان حاجی رحمت ،شان ،لقمان ،شہزاد،فخر،ثقلین،شاہ نوازبھٹی،حسنین ،گلفام ،عرفان اور نامعلوم آتشی اسلحہ سے لیس ملزمان نے با با مراد، عابد علی اور جاوید حسین کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور کہا کہ جاؤ عمران خان کو بلاؤ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے اور اس گاؤں میں تمہارا رہنا دشوار کر دیں گے بعد ازاں مسلح ملزمان نے ایک گھنٹہ تک غنڈہ گردی کا بد ترین مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین سے مبینہ بد سلوکی کی اور جوان لڑکیوں کے پھاڑ دیے  اور انہیں وحشیانہ طریقے سے گھر میں گھسیٹتے رہے اور فائرنگ کر کے با با مراد اور نوجوان نبیل کو شدید زخمی کر دیا جبکہ دیگر 10خواتین اور آٹھ سالہ بچہ لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے بری طرح زخمی ہو گئے بعد ازاں سفاک ملزمان اسلحہ لہراتے اور فائرنگ کرتے فرار ہو گئے کہ اگر پولیس کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے واقعہ کے باعث پورے گاؤں میں خوف و حراس پھیل گیا لوگ گھروں میں دبک گئے رات گئے تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارووائی نہیں کی اور مدعی پارٹی کو انصاف کی بجائے ٹرخایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…