پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

الطاف حسین کے گرد گھیرا تنگ، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی برطانیہ میں ایسا کام ہو گیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہو گا

datetime 2  اگست‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ گزشتہ روزکراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی متحدہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت کو تفتیشی افسر نے بتایا کہ برطانوی تفتیش کاروں نے پاکستان میں بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کئی دوسرے ممالک سے بھی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 69 بینک اکاؤنٹس کی اب تک تفصیلات سامنے آ چکی ہیں جن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فنڈز بھی غلط طریقے سے استعمال کیے گئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ متحدہ کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز اور ڈپٹی میئر کے ذریعے رقوم منتقل کی جاتی رہیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت سے عدالت کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ملک دشمن سرگرمیوں اور کراچی میں قتل و غارت میں بھی ملوث ہیں۔ نیب، رینجرز اور دیگر اداروں سے بھی معلومات طلب کر لی گئی ہیں۔ دوسرے ممالک سے وزارت خارجہ کے ذریعے معلومات منگوائی گئی ہیں، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور برطانوی حکومت کے حکام سے بھی بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ گزشتہ روزکراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی متحدہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت کو تفتیشی افسر نے بتایا کہ برطانوی تفتیش کاروں نے پاکستان میں بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کئی دوسرے ممالک سے بھی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…