جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،دھاندلی پکڑی گئی،کراچی میں قومی اسمبلی کے اہم ترین حلقے کے سکول سے بڑی تعداد میں بیلٹ پیپرز برآمد،بیلٹ پیپرز میں کس جماعت کو ووٹ ڈالے گئے تھے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے گزری کے سرکاری اسکول سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے سیکڑوں بیلٹ پیرز برآمد ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے بیلٹ پیپرز ملنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ گزری کے علاقے میں سرکاری اسکول سے سیکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بیلٹ پیپرز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے ہیں۔این اے 247 پر پی ٹی آئی کے عارف علوی جبکہ پی ایس 111 پر عمران اسماعیل کامیاب ہوئے تھے۔ پی پی پی رہنما بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق بیلٹ پیپرز پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، کیا یہی آزاد اور شفاف انتخابات ہیں۔پی پی پی رہنما سعید غنی بھی گزری کے اسکول پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد 154 ہے جن میں سے 118 پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے، جبکہ ایک بھی بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر مہر نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد بیلٹ پیپر ملے ،اس طرح بیلٹ پیپرز ملنا تشویشناک ہے جبکہ کئی بیلٹ پیپرز پر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو بھی ووٹ دئیے گئے ہیں۔بلاول بھٹوزرداری کے میڈیا کنسلٹنٹ عمر قریشی نے کہاکہ این اے 247 گزری میں سرکاری اسکول سے بیلٹ پیپرزملے ہیں بیلٹ پیپرزپر تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا ہوا ہے ۔واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی قیوم آباد کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جنہیں آگ لگائی گئی تھی۔  کراچی کے علاقے گزری کے سرکاری اسکول سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے سیکڑوں بیلٹ پیرز برآمد ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے بیلٹ پیپرز ملنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ گزری کے علاقے میں سرکاری اسکول سے سیکڑوں بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…