پشاور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوئے ۔ نیب نے سوالنامہ دیا ہے ،پندرہ دنوں کے اندر جواب جمع کریں گے۔ن لیگ کے رہنماء امیر مقام آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب خیبر پختونخوا کے طلب کرنے پر پیش ہوئے ،ان کا کہنا تھا کہ سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں آمدنی کے ذرائع سے متعلق پوچھا گیا ہے پندرہ دن کے اندر جواب جمع کروائیں گے ۔تمام اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی
امیر مقام نے تحریک انصاف کی سابق کے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے پی میں اٹھائیس لاکھ ووٹ تو پی ٹی آئی نے لیے مگر انکی پرفارمنس کیا ہے،جتنے پراجیکٹس بنائے انکی دیواریں ٹیڑھی ہیں،عمران خان کا وطیرا ہے کہ جوساتھ نہیں وہ چوربن جاتا ہے اورجو ان کے ساتھ مل جائے دودھ سے دھل جاتا ہے،امیر مقام نے الزام عائد کیا کہ پی کے چار سوات سے چار تھیلے غائب ہیں جس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے،نواز شریف سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا۔