اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ایم این ایز فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ روکنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ بھیج دیا جس میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ سپیکر آفس کی جانب سے ایم این ایز فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کی جارہی ہے ٗاگر اس طرح کی غیر قانونی الاٹمنٹ ہورہی ہے تو اسے روکا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ جاری کیا ہے ،مراسلہ تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے لکھا گیا،
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ملی ہیںکس سپیکر آفس کی جانب سے ایم این ایز فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کی جارہی ہے،جبکہ ابھی ارکان اسمبلی کا الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی نہیں جاری ہوا,قانونی طور پر یہ الاٹمنٹ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے کی جاتی ہے،آپ سے التماس کی جاتی ہے کہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں،اگر اس طرح کی غیر قانونی الاٹمنٹ ہورہی ہے تو براہ کرم اسے روکا جائے ،تمام معاملات اگرشفاف اور قانونی طریقے سے طے کیے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔