اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈین وزیر بھی عمران خان کی انتخابات میں برتری کے بعد پہلی تقریر کے مداح نکلے،پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کینیڈین وزیر بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی انتخابات میں برتری کے بعد پہلی تقریر کے مداح نکلے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے عمران خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی،

وہیں اب کینیڈا کے وزیر امیگریشن کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ عمران خان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال ہم ٹی وی ایوارڈز کا انعقاد کینیڈا میں ہوا ہے جہاں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر کینیڈا کے وزیر امیگریشن بھی احمد حسین بھی وہاں موجود تھے۔ ایوارڈز کی تقریب میں شائقین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں رواں سال ہوے والے انتخابات کو شاندار قرار دیا ہے۔ احمد حسین نے کہا کہ میں نے متوقع نئے وزیر اعظم پاکستان کی پہلی تقریر سنی اور میں اس سے بے حد متاثر ہوں۔انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور تجارت شروع کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔احمد حسین نے اس دوران کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا، جبکہ انہیں کینیڈا میں امن و سکون سے زندگی گزارنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا جسے سن کر شائقین جھوم اٹھے۔  کینیڈین وزیر بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی انتخابات میں برتری کے بعد پہلی تقریر کے مداح نکلے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے عمران خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی، وہیں اب کینیڈا کے وزیر امیگریشن کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ عمران خان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…