جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کپتان کی تقریب حلف برداری، بھارت سے کون آئیگا کس نے انکار کر دیا، بڑی خبر آگئی

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( نیوز ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اورکامیڈی شو کے جج نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھیجاجانے والا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کردار شخص ہیں اور پاکستان جاکر ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز عمران خان کی

بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکار عامر خان کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ نوجوت سنگھ سدھو یہ دعوت نامہ قبول کرنے والے پہلے شخص ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو صاحب کردار شخص قرار دے دیا۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان جاکر عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے، میں یہ دعوت نامہ قبول کرتاہوں، باصلاحیت اور ذہین لوگوں کی تعریف کی جاتی ہے، لوگ ہمیشہ طاقتورسے ڈرتے اور صاحب کردار شخص پر بھروسہ کرتے ہیں، عمران خان ایک صاحب کردار شخص ہیں اور ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں میں لوگوں کو متحد کرنے اور رکاوٹوں کو ہٹانے کی قابلیت ہوتی ہے، لہذا وہ اس تقریب حلف برداری میں ضرور شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ عمران خان 11اگست کو وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے جب کہ تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔دوسری جانب بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انہیں پاکستان آنے کی دعوت نہیں ملی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا

وہ پاکستان نہیں جارہے اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔‘بھارتی نجی چینل نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار عامر خان کو دعوت نامہ نہیں ملا، وہ پاکستان نہیں جارہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ متوقع وزیز اعظم

کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ان کی جماعت نے عامر خان ، کپیل دیو، سنیل گواسکر سمیت کئی نامور شخصیات کو دعوت نامے بھیج دیے ہیں جبکہ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کی طرف سے پاکستان آنے کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…