اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان سابق وزیر مملکت و لیگی رہنماء طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ (کل) جمعرات کو سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 11 جولائی کو فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فیصلے کے دن طلال چودھری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لیگی رہنماء طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ دو اگست کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے تاکہ وہ عدالتی حکم کے مطابق فیصلے کے روز اپنی حاضری یقینی بناسکیں۔