اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ کے اس بیان کا مطلب کیاہے؟ وضاحت دیں،امریکہ بھی ایسا ہی سمجھتا ہے،مولانا فضل الرحمان نے جنرل قمر باجوہ سے جواب طلب کرلیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہے آرمی چیف کی دشمن کو ووٹ سے شکست دینے کا مطلب کیا،فوج اس بیان کی وضاحت کرے کہ کون دشمن ہے؟ امریکہ بھی مذہبی جماعتوں کو پاکستان کا دشمن سمجھتا ہے،سپہ سالار اپنے بیان کی تصدیق کریں کہ کس کو شکست دیں ہیں،آرمی چیف اپنے بیان کے ذریعے الیکشن میں فریق ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کریں۔ہفتہ کو اسلام آباد میں ایم ایم اے کی مشاورتی اجلاس کے بعد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹبلشمنٹ کھلے دل سے مداخلت کو تسلیم کرے،اس طرح کے اقدامات سے عوام اور فوج کے مابین دوریاں بڑھیں گی۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ الیکشن کمیشن بار بار اصرار کر رہا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے ہیں جبکہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے،پی ٹی آئی کو دھاندلی کے ذریعے اکثریت ملی ہے،ان کے پاس حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ تعداد ہی نہیں اس لئے پی ٹی آئی اپنے حد میں رہے۔سربراہ ایم ایم اے نے کہا کہ ایم ایم اے متحد ہیں،اختلافات کی باتیں محض پروپیگنڈا ہے، ان افواہوں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں،تمام امور اتفاق رائے سے طے پارہے ہیں اور پا چکے ہیں،ایم ایم اے کے اندر اور باہر کی دینی جماعتوں نے انتخابات میں 50لاکھ سے زائد ووٹ لیے،اس سے پاکستان میں دینی جماعتوں کی مضبوط جڑوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،جو کل تک ہارس ٹریڈنگ کو گالی دیتے تھے آج اسی کو چاٹ رہی ہے،آل پارٹیز کانفرنس کے بعد متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ حلقے کھلوانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام حلقے کھول کر انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو آئین کی غلط تشریح سے روکے،

احتجاج ہمارا حق ہے کارکن روزانہ ہر حلقے میں احتجاج جاری رکھیں۔فضل الرحمن کا حکومت بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جو لوگ دھاندلی کے ذریعے ایوان میں پہنچیں ہیں وہ حکومت بنا سکتے ہیں تو جو لوگ بغیر دھاندلی اوراپنی محنت کے ذریعے ایوان میں پہنچیں ہیں ان کو بھی حکومت بنانے کا حق ملنا چاہیے۔انہوں کا حلف اٹھانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ حلف کیوں اٹھائے رہے ہیں یہ واضح ہونی چاہئے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…