اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ہم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم حکومت میں نہیں جا رہے ، الیکشن کمیشن دھاندلی روکنے میں ناکام رہا، فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے ایم کیو ایم
نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،فیصل سبز واری نے مطالبہ کیا کہ ہمارے نمائندوں کے سامنے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی جائے،انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، فیصل سبزواری نے کہا کہ احتجاج کے لیے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے دو روز میں کارکنوں کا اجلاس بلا لیاہے۔