جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ۭوزارت اعلیٰ پنجاب ،مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک سمیت آزاد نمائندوں کی حمایت کا دعویٰ،پرویز الٰہی نےکپتان اورشہباز شریف کو بڑا سرپرائز دے دیا، ایسا کام ہو گیا کہ پی ٹی آئی والے ہکا بکا رہ گئے

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے عمران خان سے بات ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک سمیت آزاد منتخب نمائندوں سے رابطے میں ہوں۔ اچھے پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ شہباز شریف کے لئے پنجاب اتنا آسان نہیں۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی گزشتہ پانچ سال مل کر چلے ہیں ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔ ہم پی ٹی آئی کی ہی خیر طلب کریں گے مخالفین کی نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 293منتخب اراکین ہیں میں بھی ان میں شامل ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگی بھائیوں سے بات کریں گے ۔ آزاد منتخب اور مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنا تو ان سے بھی وہ شہباز شریف کا رویہ بہت برا تھا وہ مسلم لیگ ن میں نہیں جانا چاہیئے۔ ہم لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے والے ہیں۔ پنجاب میں شہباز شریف آئے یا حمزہ شہباز ان کے لئے اتنا آسان نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں شریفوں کا مقابلہ کون کرے گا۔ عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات ہو گی۔ ہو سکتا ہے آگے فارورڈ بلاک بننے مسلم لیگ کی ذہنی ہم آہنگی مسلم لیگ کے ساتھ ہے۔ ہم مسلم لیگ والوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کریں گے کہ وہ ہمارے ساتھ آسانی سے چل سکیں۔ چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ہمار امقصد ہے پنجاب اچھے طریقے سے چلے پنجاب نہیں چلتا تو ملک کو اچھے طریقے سے نہیں چلایا جا سکتا۔ پنجاب میں وہ کون سا شخص ہے جس نے پنجاب میں اچھا کام کر چکا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان سامنے آچکا ہے جبکہ تحریک انصاف کے کئی بھاری بھرکم امیدوار بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں جن میں عبدالعلیم خان، فواد چوہدری، طاہر صادق اور دیگر رہنما آتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…