اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد تحریک انصاف پنجاب میں بھی حکومت بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے بھی حکومت بنانے کا اعلان کیا گیاہے ،اس وقت پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی 129 اور پی ٹی آئی کی 123 نشستیں ہیں جس کے باعث اب آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے ہیں ۔
اس حوالے سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میرنے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ مسلم لیگ ق کے لیڈر چوہدری پرویز الہیٰ جو کہ پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں ، نے خود ہی اپنے طور پر آزاد کامیاب ہونے والے امیدواروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور ایک امیدوار نے ان کی پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کر لی ہے جبکہ ایک اور کرنے جارہاہے ۔پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔عبدالعلیم خان ،فواد چوہدری اور چوہدری نثار بھی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔