لاہور(آئی این پی) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پراعتمادنہیں کرسکتے کیونکہ عمران خان حکومت میں نہیں رہے نا ہی انہیں کئی چیزوں کا ادراک نہیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کی طرح سڑکوں پر نکل کر گالیاں نہیں دیں گے،کسی کوہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے‘ (ن)لیگ اوردیگر تمام سیاسی جماعتوں نے نتائج کومستردکردیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ ماحول میں نہیں ہوئے‘
این اے 131میں عمران خان نے ووٹ خریدے،حلقہ بندیاں متنازع تھیں، حلقہ بندی لاڈلے کی سہولت کیلئے کی گئی۔ لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحر یک انصاف نے میرے حلقے میں پانی کی طرح پیسہ بہایا،ہمارے حلقوں میں پولنگ ایجنٹس کو باہر بٹھایا گیا تا کہ الیکشن کا نتیجہ تبدیل کیا جا سکے ہم بہت جلد الیکشن کمیشن کو ثبوت فراہم کریں گے،انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل آزادانہ ماحول میں نہیں ہوا، این اے 131میں عمران خان نے ووٹ خریدے،حلقہ بندیاں متنازع تھیں، حلقہ بندی لاڈلے کی سہولت کیلئے کی گئی ہے،اس لئے میں نے این اے 131 کے نتائج چیلنج کردئیے ہیں، سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان پراعتمادنہیں کرسکتے کیونکہ عمران خان حکومت میں نہیں رہے نا ہی انہیں کئی چیزوں کا ادراک نہیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کی طرح سڑکوں پر نکل کر گالیاں نہیں دیں گے،کسی کوہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے،عمران خان کی پریس کانفرنس میں سیاسی انتقام نہ لینے والی بات پریقین نہیں کرتے کیوں کہ وہ چاہے اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں سیاسی انتقام نہیں چھوڑ سکتے ۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پراعتمادنہیں کرسکتے کیونکہ عمران خان حکومت میں نہیں رہے نا ہی انہیں کئی چیزوں کا ادراک نہیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر تحریک انصاف کی طرح سڑکوں پر نکل کر گالیاں نہیں دیں گے،کسی کوہارس ٹریڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے‘ (ن)لیگ اوردیگر تمام سیاسی جماعتوں نے نتائج کومستردکردیا ہے