اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کے پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج نے اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دی ، دوران ڈیوٹی پاک فوج کے پانچ سے زائد جوان بھی شہید ہوئے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ صوابی میں پیش آیا ۔ جہاں حلقہ این اے 19 صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو قتل کر دیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی کے حلقہ این اے 19میں تحریک انصاف اور اے این پی کارکنا ن کے درمیان تصادم ہوا ۔
لڑائی شدت اختیار کر گئی دونوں پارٹیوں کی جانب سے فائرنگ کھول دی گئی ۔ فائرنگ کا واقعہ صوابی کا علاقہ کرنل شیر خان کلے میں رونما ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص بحق اور چار زخمی ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام شاہ زیب تھا ۔ شہید ہونیوالے شاہ زیب کے والد اس واقعہ میں زخمی ہوئے تھے ۔ شہید شاہ زیب کے والد نے مختیار کاکا نے تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے نئے پاکستان کیلئے اپنی جان کی قربانی دیدی ہے ۔ عاطف خان سے بات کرتے ہوے شاہ زیب کےوالد آبدیدہ ہو گئے اور اپنے بیٹے کی یاد کر کے رونے لگے ۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے شاہ زیب کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔