جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آبادفیڈرل بورڈ نے میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کر دیا،طلبہ نتائج جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کوہاٹ(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا جسمیں مجموعی طورپرطالبات نے پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشنیں لے کرمیدان مارلیا ۔گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے تمام 103 طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی ۔گزٹ بک کے

مطابق فیڈرل بورڈ سے منسلک اندرون ملک او رسعودی عرب‘ خلیجی ممالک‘ دہلی اور لیبیا وغیرہ سمیت بیرون ملک سینکڑوں تعلیمی اداروں کے 73815ریگولر طلبہ وطالبات نے میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی جس میں67656 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے اور مجموعی نتیجہ 91.66 فیصدرہا۔چند روز قبل جاری کئے گئے نتائج کے مطابق OPF کالج برائے خواتین اسلام آبادکی طالبہ عروج کرن نے 1086 نمبرحاصل کرکے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جبکہ تین طالبات نے یکساں1085 نمبرلے کر بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ان میں آرمی پبلک سکول (گرلز) لاہورکینٹ کی دوطالبات حرم آفتاب اور علینہ اسلم کے علاوہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ماڈل کالج برائے خواتین چشمہ میانوالی کی طالبہ عارفۃالستارشامل ہیں۔1084 نمبرلے کرتیسری پوزیشن ہولڈرز میں ماڈل کالج برائے خواتین اسلام آباد کی حریا فاطمہ‘ آرمی برن ہال کالج

برائے خواتین ایبٹ آباد کی مریم ارشاد جبکہ آرمی پبلک سکول فورٹ روڈ راولپنڈی کے واحدطالب علم معاذاحمد شامل ہیں۔نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کل 65206 ریگولرطلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں 60168 نے امتحان پاس کیا اور یوں نتیجہ 92.27 فیصد رہا جبکہ آرٹس گروپ میں کل8609ریگولر طلبہ و طالبات نے امتحان دیا جن میں 7488 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 86.98 فیصدرہا۔

میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج میںگیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے تمام 103 طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام طلبہ نے A1 گریڈ حاصل کیا ۔نتائج کے مطابق گیریژن کیڈٹ کالج کے دو طالب علموں کیڈٹ آیان علی قریشی اور محمد اویس نے یکساں 1072 نمبر لے کرکالج میں پہلی پوزیشن جبکہ کیڈٹ محمدعلی حمزہ نے 1070 نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ نگارحسین

نے 1069 نمبر لے کراپنے کالج میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ رزلٹ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میں گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے کل 103 طلبہ نے شرکت کی جن میں 29 کیڈٹس نے 1050 سے زیادہ نمبر لئے۔نتائج کے مطابق اکتالیس(41) کیڈٹس نے95 فیصد سے زائد نمبرلئے جبکہ ستاون (57)کیڈٹس نے90 سے95 فیصد اور صرف پانچ (5 ) کیڈٹس نے 85 سے 90 نمبر حاصل کئے۔گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طلبہ نے میٹرک نتائج میں 6.00 جی پی اے حاصل کرکے فیڈرل بورڈ میں ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کی ۔

نتائج کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…